پیر، 6 مارچ، 2017

 کھوتی  آ  کھلوتی  

     آج پاکستان کمیونٹی یونان کی صدارت کے لئے الیکشن زوروں پر ہے. میں فیصلہ نہیں کر پا رہا کہ رونا  چاہیے یا ہنسنا, یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے اکیلے ہی بھاگ کر جیت جانا.
     میں دونوں امیدواروں کو پاکستان کمیونٹی یونان کا بیک وقت صدر بننے پر پیشگی مبارک پیش کرتا ہوں. 
     یونان کے تمام مذھبی سیاسی اور سماجی دانشوروں کو  سلام , پیار اور بہت مبارک باد کیونکہ :کھوتی بوہڑ تھلے تے کھوتا کھوہ وچ ای اے:
جناب صدور صاحبان پاکستان کمیونٹی یونان! کیا خادم ہونے کے لئے صدر بننا ضروری ہے؟
     آپ اپنی اپنی تسلی کے لئے ,اپنے نام  صدر , وزیر , ناظم , یا پھر خادم بھی رکھ سکتے ہیں.میں آپ سب کو یقین دلاتا ہوں. بعد از مرگ بھی آپ کو یہی لکھا , پڑھا اور بولا جائے گا