میرا ووٹ
ایک زمانے تک محمد علی جناح سمیت میں سب کو ایک جیسا ہی سمجھتا رہا جھوٹے مکاردغا باز فریبی چور اور لٹیرے .ہاں میں علامہ محمد اقبال اور محمد علی جوہر سے متاثر تھا ابّا جی کی رہنمائی میسر ہوئی تو محمد علی جناح اپنے زمانے کے ولی لگے ،الله میاں ان کے درجات بلند فرماۓ
شاہ فیصل ذوالفقار علی بھٹو یاسر عرفات کرنل قذافی جمال عبدل ناصر وغیرہ اسلامی سربراہی کانفرنس کے دوران اس کے بعد ضیاء الحق محمد خان جونیجو سردار اکبر بگٹی اور قاضی حسین احمد کو میں نے قریب سے دیکھا .آخری دو شخصیات سے میری بات بھی ہوئی .
ایک زمانے تک محمد علی جناح سمیت میں سب کو ایک جیسا ہی سمجھتا رہا جھوٹے مکاردغا باز فریبی چور اور لٹیرے .ہاں میں علامہ محمد اقبال اور محمد علی جوہر سے متاثر تھا ابّا جی کی رہنمائی میسر ہوئی تو محمد علی جناح اپنے زمانے کے ولی لگے ،الله میاں ان کے درجات بلند فرماۓ شاہ فیصل ذوالفقار علی بھٹو یاسر عرفات کرنل قذافی جمال عبدل ناصر وغیرہ اسلامی سربراہی کانفرنس کے دوران اس کے بعد ضیاء الحق محمد خان جونیجو سردار اکبر بگٹی اور قاضی حسین احمد کو میں نے قریب سے دیکھا .آخری دو شخصیات سے میری بات بھی ہوئی .
میری بے جی فرمایا کرتیں کہ پاکستان کا سب سے اچھا دور لیاقت علی خان کا تھا اس کے بعد ایوب خان کا ، مجھے لگتا ہے ضیاء الحق کے بعد نواز شریف کی حکومتیں انسان دوست رہی ہیں .بلاشبہ آخری دور اتنا اچھا نہیں تھا .
آج میں محسوس کرتا ہوں بحثیت ادارہ پاک فوج اور بحثیت سیاسی تنظیم جماعت اسلامی سے بڑھ کر کوئی نہیں ،آپ نتھو ہو یا خیرا اپنی محنت دیانت داری اور قابلیت کی بنا پر اعلی عہدوں تک پہنچ سکتے ہیں صاف شفاف اور منظم، قران اور حقیقی پاکستان کے قریب تر اور اگر سراج الحق جیسا دیانت دار درویش صفت راہنما کسی اور پارٹی کے پاس ہو تو بتاؤ میرا ووٹ اس کے لیے ہے.
