چاۓ والا لا لا لا.......
سکول کے زمانے میں . میں اور میرے ابّا جی رحمت اللہ علیہ روم میٹ room mate تھے عشاء کے بعد بی بی سی سنتے! ایک شطرنج کی بازی لگتی اور ہارنے والا کھلاڑی چاۓ بناتا ابّا جی اکثر مجھے طیش دلاتے برخوردار!
ہارنا تو .
تو نے ہی ہے
لہذا بنا لے چاہ .
چاہ اور نوک جوک کا سواد بھی ہو گا لیکن حقیقت یہ ہے کہ ابّا جی کی قربت مجھے مخمور رکھتی .
چاۓ والا لا لا لا..... یہ ابو جی رحمت اللہ علیہ کا کبھی ظہر اور کبھی عصر کی نماز کے بعد کا ڈائیلاگ dialogue ہوتا اور اکثر مذاق سے کہتے چاۓ کے بغیر تو انسان زندہ نہیں رہ سکتا اس طرح ماموں جی رحمت اللہ علیہ بھی چاۓ کا نشہ کرتے تھے اب سچ تو یہ ہے کہ ان کے بعد ان کے بغیر وہ چاہ نہیں رہی جو زندگی دیتی تھی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں