اتوار، 14 جولائی، 2019

     بھنڈی کی بھنڈی 
   ( بھنڈی کا جھگڑا ) 
     
     بچپن میں بھنڈی مجھے بالکل پسند نہیں تھی . اس زمانے میں سب خبر ہوتی ، چچی نے کیا پکایا ہے اور پھوپھی کے گھر کیا بنا ہے چنانچہ جس دن ہمارے گھر بھنڈی بنتی ، میں بی بی یا چاچی کے گھر سے کھا لیتا.تب اس میں کوئی خرابی بھی نہ تھی .

     ابو جی چھٹی پر تھے ان کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھانے کا چاؤ سا تھا. ان کی پسند کے مطابق بھنڈی تیار تھی مجھے لگتا جیسے ان پر بال ہوں اور پھر ہری کچی کچی سی،لاچار میں نے پیاز چن چن کر کھانے شروع کر دیے تو Report ہوئی کہ اسے پسند نہیں 
ابو جی کہنے لگے ایسے نخرے تو لڑکیاں کرتی ہیں بھا ئیا ! بھا ئیے (مرد ) تو بسم الله پڑھ کر سب کھا لیتے ہیں.
     آج جب بھا ئیے کو رحمٰن کی رحمت میں گئے تین برس ہونے کو ہیں تو ان کو کون بتاۓ کہ میں تو آج بھی بسم الله پڑھ کر سب کھا لیتا ہوں اور یاد کرتا ہوں .

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں