مجھے لگتا ہے یہ جو کریم نے اپنےکرم سے قوم ملک وملت بناۓ ہیں سب صرف میریسہولت کےلیے ہے. جب تو میں کہتا ہوں پیارا پاکستان .بھارت .فلپائن سری لنکا ،مالدیپ انڈونیشا اس طرف ..مشرقی پاکستان معافی چاہتا ہوں بنگال بنگلہ دیش اور میانمار اس طرف ..All African side in front of me...كل لل عرب هنا... ایرانی و افغانی منتظرباشد ...پھر پشتون بھائیوں سے کہنا پڑتا ہے ؛ التا آرام سارا ادریکا ؛ واہ سبحان الله .
وہ کہتا ہے سارے سمجھ جاتے ہیں ایک بار دو بار لیکن ایک یہ جو تیرے ہیں ... سو بار بھی نہیں.میں سوچتا ہوں کمہارن آخر کب تک اپنے برتنوں کو سراہے .....تنگ آ کر اس سے کہتا ہوں گله دیکھا ہے نا ؟ یہ گلہ ہے بیچارہ .......... گلہ بان کے بغیر. وہ مطمئن ہو کر ہنس دیتا ہے جب کہ میرا جی روتا ہے.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں