یونیورسٹی
نکلے ہوۓ پیٹ کے ساتھ پست قامت لیکن اطوار سے وہ مجھے بنگال کا شیر لگا اس کی پھرتیاں دیکھ کر مجھے مدھیہ پردیش کا موگلی اور ایجر رائس کا ٹارزن بھی یاد آئے .جس تواتر سے وہ اپنی ناک میں انگلیاں پھیر رہا تھا ،مجھے لگا بالکل اس طریقے سے اس نے کبھی اپنے نتھنے کھلے کیے ہوں گے .

بڑے انہماک سے ایک تعارفی فارم پر کر رہا تھا ایک مقام پر اٹک گیا اور کچھ دیر پہلے ان دو میں سے ایک انگلی جو نتھنوں میں پھیر رہا تھا اس نے اپنے دانتوں کے نیچے دبا لی.تعلیمی قابلیت کے خانے میں اس نے لکھا تھا ایس کے او ایل (سکول ) اور کے اے ایل اے جے (کالج ).میں اسے ہجوں کی درستگی کرواتے ہوۓ سوچ رہا تھا اب یہ میرا شکریہ ادا کرے گا لیکن وہ کہنے لگا بھیا ! یونیورسٹی کے سپیلنگ کیا ہوۓ ؟
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں